Shilajit

شیلاجیت کے فوائد – صحت مند زندگی کے راز

Shilajit Pakistan

شیلاجیت ایک چپچپا ، کالا ، ٹار نما مادہ ہے ،  جو ایک قدرتی معدنی مرکب ہے، یہ سیاہ یا گہرا بھورا مادہ، جو زیادہ تر پہاڑی علاقوں خصوصاً ہمالیہ، قراقرم، اور ہندوکش کے پہاڑوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ ہزاروں سالوں میں نامیاتی مواد کی تحلیل اور معدنیات کے امتزاج سے تشکیل پاتا ہے ۔ اس میں مختلف معدنیات شامل ہوتے ہیں اور یہ صدیوں سے صحت کے لیے فوائد کی وجہ سے مشہور ہے۔اسے اکثر “کمزوری کو تباہ کرنے والا” کہا جاتا ہے –  شیلاجیت کے فوائد ہیں جیسا کےمردوں کے لیے،  شیلاجیت کا استعمال متعدد جسمانی، ذہنی اور جنسی صحت کے مسائل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ، مختلف بیماریوں کے علاج اور جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے

شیلاجیت کے اہم فوائد

شیلاجیت کو صدیوں سے آیورویدک اور طب یونانی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں

۔1۔طاقت اور توانائی میں اضافہ

شیلاجیت کا سب سے مشہور فائدہ جسمانی توانائی میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ جسم میں اے-ٹی-پی کی مقدار کو بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اس کا استعمال کھلاڑیوں، مزدوروں اور روزمرہ کی زندگی میں زیادہ توانائی کی ضرورت رکھنے والے افراد کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

۔ 2ذہنی صحت میں بہتری

شیلاجیت دماغی افعال کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں موجود (فلویک ایسڈ) یاداشت کو بہتر بنانے، توجہ مرکوز کرنے، اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

۔ 3 قوت مدافعت میں اضافہ

 شیلاجیت جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے زکام، بخار، اور دیگر عام بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

۔4 جوڑوں اور ہڈیوں کی مضبوطی

شیلاجیت ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہے کیونکہ اس میں موجود معدنیات کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ گٹھیا، ہڈیوں کی کمزوری، اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

۔5 جنسی صحت کی بہتری

شیلاجیت کو طب یونانی اور آیورویدک میں جنسی قوت کو بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بڑھاتا ہے، جو جنسی صحت اور زرخیزی کے لیے ضروری ہے۔

۔6 اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات

شیلاجیت جسم میں موجود زہریلے مادوں کو ختم کرتا ہے اور خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔ یہ جلد کو صحت مند رکھنے اور بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

۔7 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند

شیلاجیت خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔ یہ انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک قدرتی علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔

۔8 نظام انہضام کی بہتری

شیلاجیت معدے کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ قبض، بدہضمی، اور دیگر معدے کی بیماریوں سے نجات دلانے میں مددگار ہے۔

۔9 کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے فائدہ مند

شیلاجیت میں اینٹی سوزش خصوصیات ہیں جو خون کی شریانوں کو نقصان سے بچاتی ہیں ، لپڈ پیروکسیڈیشن کو روک کر کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتی ہیں اور مجموعی طور پر دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں

شیلاجیت کی مختلف شکلوں کے استعمال کا طریقہ

شیلاجیت مختلف شکلوں میں دستیاب ہوتا ہے، جن میں خالص رال، کیپسول،مائع،گولی اور پاؤڈر شامل ہیں۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے

خالص رال

خالص  شیلاجیت کو پانی یا دودھ میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔ تقریبا  250 سے 300 ملی گرام ً ایک چاول کے دانے کے برابر مقدار کافی ہوتی ہے۔

کیپسول

شیلاجیت کیپسول 250 ملی گرام سے 500 ملی گرام کی  طاقت میں دستیاب ہیں  جسے گرم دودھ یا پانی کے ساتھ استعال کیاجاتاہے-

پاؤڈر

ایک دہائی اور ایک چوتھائی  شیلاجیت پاؤڈر جوس میں ملا کراستعال کریں۔

مائع

 شیلاجیت مائع کے 5-10 قطرے گرم دودھ اور پانی میں ملا کر ڈالیں۔

گولی

  1 -2 گولی نیم گرم پانی اور دودھ کے ساتھ لیں۔

:نوٹ

عام طور پر روزانہ 300-500 ملی گرام  شیلاجیت کافی ہوتا ہے، لیکن کسی بھی سپلیمنٹ کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر یا ماہر صحت سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

شیلاجیت کے مضر اثرات

اگرچہ  شیلاجیت ایک قدرتی اور محفوظ مرکب ہے، لیکن اس کا غلط یا زیادہ استعمال مضر اثرات پیدا کر سکتا ہے۔ ممکنہ مسائل میں شامل ہیں

زیادہ گرمی کا احساس

زیادہ مقدار میں  شیلاجیت استعمال کرنے سے جسم میں گرمی بڑھ سکتی ہے۔

بلڈ پریشر کی کمی یا زیادتی

شیلاجیت خون کی گردش پر اثر ڈال سکتا ہے، لہٰذا ہائی یا لو بلڈ پریشر کے مریض اسے احتیاط سے استعمال کریں۔

خالص شیلاجیت کا انتخاب

مارکیٹ میں موجود جعلی اور غیر معیاری  شیلاجیت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ہمیشہ خالص اور مستند پروڈکٹ خریدیں۔

شیلاجیت کا انتخاب کیسے کریں؟

مارکیٹ میں  شیلاجیت کے کئی برانڈز دستیاب ہیں، لیکن خالص  شیلاجیت کا انتخاب بہت اہم ہے۔ اس کے لیے درج ذیل نکات پر توجہ دیں

خالص پن کی جانچ

خالص  شیلاجیت سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کا ہوتا ہے اور پانی میں آسانی سے گھل جاتا ہے۔

برانڈ کی تحقیق

ہمیشہ مستند اور معروف برانڈزجیسا کے(سپریم  شیلاجیت) خریدیں۔

لیبارٹری ٹیسٹ شدہ مصنوعات

شیلاجیت خریدتے وقت یہ چیک کریں کہ آیا پروڈکٹ لیبارٹری ٹیسٹ شدہ ہے یا نہیں۔

اختتامیہ

شیلاجیت ایک قیمتی قدرتی مرکب ہے جو جسمانی، ذہنی، اور روحانی صحت کے لیے کئی فوائد فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اس کا صحیح استعمال، معیاری پروڈکٹ کا انتخاب، اور ماہرین کی رہنمائی ضروری ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا، ورزش، اور قدرتی سپلیمنٹس جیسے  شیلاجیت کو شامل کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *